• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، را ئوتحسین کی گریڈ 22میں ترقی سے متعلق درخواست ،ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ریکارڈپیش کرنیکا حکم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق پرنسپل انفارمیشن آ فیسر را ئوتحسین علی خان کی گریڈ 22میں ترقی سے متعلق دائر دراخوست کی سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت بدھ (آج)تک ملتوی کر دی ہے۔ جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے منگل کے روز رائوتحسین علی خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کی سماعت کی تو انکی جانب سے قیصر امام ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ فاضل جج نے کہا کہ آپ کی درخوا ست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے،جب تک آپ کے مرکزی کیس کا فیصلہ محفوظ ہے اس وقت تک آپ کی درخواست پر نمبر نہیں لگ سکتا ہے۔
تازہ ترین