• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ٹریننگ کالج سہالہ کے 287سب انسپکٹرز وزیراعلیٰ پنجاب کی دستیابی کے منتظر

اسلام آباد ( حنیف خالد ) پولیس ٹریننگ کالج سہالہ کے 287کورس مکمل کرنے والے سب انسپکٹرز پاسنگ آئوٹ کے مہمان خصوصی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بے حد پریشان ہیں۔ کالج کے ذرائع کے مطابق 287سب انسپکٹرز آف پولیس کی ٹریننگ 15اکتوبر 2017کو مکمل ہوگئی اور اب وہ پاسنگ آئوٹ کے منتظر ہیں جو وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے پاسنگ آئوٹ کی تاریخ میں شمولیت کے لئے اپنی دستیابی کی تاریخ نہ ملنے کی وجہ سے رکی پڑی ہے۔ ماضی میں سہالہ پولیس ٹریننگ کالج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی سلامی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کان کئی بار لےچکے ہیں مگر اب 15اکتوبر 2017کے 287رکنی سب انسپکٹرز جن میں لیڈی سب انسپکٹرز بھی شامل ہیں، پاسنگ آئوٹ کی سلامی لینے والے مہمان خصوصی کے دو ماہ سے منتظر بیٹھے ہیں۔ صوبائی وزیر اعلیٰ کی مصروفیات زیادہ ہیں تو وفاقی وزیر داخلہ پریڈ کی سلامی کیوں نہیں لینے آئے۔
تازہ ترین