• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات رکھنے کا الزامات ثابت ہونے پر 2ملزمان کو 5,5 سال قید

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) تھرڈایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد نے ہیروئین رکھنے کے الزام میں گرفتار 2ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 5,5سال قید اورجرمانوں کی سزا سنادی، دیگرعدالتوں نے منشیات اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے تین الگ الگ مقدمات میں نامزد 2ملزمان کو شک کافائدہ دیتے ہوئے اورایک کو عدم ثبوت پربری کردیا،تفصیلات کے مطابق تھرڈایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآباد نے پھلیلی تھانے کی حدود سے دو الگ الگ مقدمات میں ایک۔ ایک کلو سے زائد ہیروئین رکھنے کے الزام میں گرفتار 2ملزمان محمدرفیق گجر اورمحمد زبیرکو منگل کے روز جر م ثابت ہونے پر 5,5سال قید اور 20,20ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی، جرمانے کی عد م ادائیگی پر دونوں کو مزید ایک ‘ایک ماہ قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔ علاوہ ازیں سیشن جج حیدرآباد نے سائٹ تھانے کی حدود سے 150گرام چرس رکھنے کے الزام میں گرفتارملزمہ تاج بی بی کو عدم ثبوت پربری کردیا۔ 8thایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآباد نے قاسم آباد تھانے کی حدود سے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتارملزم مداح حسین کو اور مکی شاہ تھانے کی حدود سے اسی الزام میں گرفتارملزم آمیش مسیح کو شک کافائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔
تازہ ترین