• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی،واپڈا کی دوسری فتح، یوبی ایل کوشکست دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ رائونڈ میں دفاعی چیمپئن واپڈا نے یوبی ایل کو 57 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ سپر ایٹ رائونڈ میں واپڈا دونوں میچ جیتنے والی پہلی ٹیم ہے۔ ایک اور میچ میں سوئی ناردرن گیس نے لاہور وائٹس کو72 رنز سے ہرادیا۔ منگل کونیشنل بینک کمپلکس میں میچ کے چوتھے دن یوبی ایل کو جیت کے لئے 189رنز کی ضرورت تھی لیکن اس کی ٹیم دوسری اننگز میں 131 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ حماد اعظم نے33 اور صہیب مقصود نے20 رنز بنائے۔ زاہد منصور نے32 اور وقاص مقصود نے37 رنز دے کر چار چار وکٹ حاصل کئے۔ وقاص نے میچ میں سات وکٹ حاصل کئے۔ پہلی اننگز میں یو بی ایل نے 275 رنز اسکور کئے تھے۔نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں لاہور وائٹس کو سوئی ناردرن کو ہرانے کے لئے 161 رنز کا ہدف ملا لیکن لاہور کی ٹیم دوسری اننگز میں 88 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ واپڈا کی ٹیم دوسری اننگز میں93 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی۔ ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عباس نے 44 رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔ عزیز اللہ نے40 رنز کے عوض چار وکٹ حاصل کئے۔ عباس نے میچ میں سات کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سپر ایٹ کے ابتدائی دومیچوں کے بعد گروپ اے میں سوئی ناردرن بارہ پوائنٹس کے ساتھ پہلے، حبیب بینک دس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ گروپ بی میں واپڈا کے سولہ پوائنٹس ہیں۔ سوئی سدرن گیس نے ایک میچ جیتا ہے اس کےچھ پوائنٹس ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی سپر ایٹ کے تیسرے رائونڈ میں ٹی ٹین کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔
تازہ ترین