• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیل کی طوفانی اننگز، ڈھاکا کو ہلادیا،بنگلہ دیش لیگ رنگپور کے نام

ڈھاکا ( جنگ نیوز ) کرس گیل کی دھواں دھار اننگز کے باعث رنگ پور رائیڈرز نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ 146 رنز کی طوفانی اننگز نے شاہد آفریدی کی دفاعی چیمپئن اور فیورٹ ٹیم ڈھاکا ڈائنامیٹس کے قدم اکھاڑدیئے۔ فائنل میں رنگ پور رائیڈر نے پہلے کھیلتے ہوئے کرس گیل کی جارحانہ اننگز کی بدولت ایک وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ کرس گیل نے 18 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 69 گیندوں پرناقابل شکست146 اور برینڈن میک کولم نے 59 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ڈھاکا ڈائنامائٹس 207رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز ہی بناسکی۔ پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ جوہر الاسلام 50 اور شکیب الحسن 25 رنز بناسکے۔ رنگ پور رائیڈر کی جانب سے سوہاگ غازی، نظم الحسن اور ادانا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
تازہ ترین