• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیل کے 11 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز100 چھکے،20 ویں سنچری

ڈھاکا (جنگ نیوز) ویسٹ انڈیز کے طوفانی بیٹسمین کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک میچ کے دوران سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ اس عہد ساز اننگز کے دوران انہوں نے مزید کئی عالمی ریکارڈز پر قبضہ کیا۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے فائنل میں انہوں نے 69 گیندوں پر 18 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 146 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی ۔ اس سے قبل 17 چھکوں کے ساتھ یہ ریکارڈ گیل کے پاس ہی تھا۔ یہ ان کی بی پی ایل میں پانچویں، رواں برس دوسری اور مجموعی طور پر 20 ویں ٹی ٹوئنٹی سنچری ہے۔ اس دوران وہ11 ہزار ٹی 20 رنز مکمل کر کے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔انہوں نے اس فارمیٹ میں چھکوں کی سنچری بھی مکمل کی ۔ فائنل میں گیل نے برینڈن میک کولم کے ساتھ 201 رنز جوڑے ، یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فائنل کی سب سے بڑی شراکت ہے۔
تازہ ترین