• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کی بہترین سہو لتو ں کی فراہمی میں سب کو کردار ادا کرنا چاہیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ماہرین صحت نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہترین سہو لتو ں کی فراہمی نہایت ضروری ہے اس کےلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے عوام کوبیماریوں سے متعلق آگہی ضرور دی جائے۔جب تک عوام بیماریوں اور ان کے بچاؤ سے آگاہ نہیں ہوں گے بیماریوں کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی پروگرام کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار ’’صحت سب کے لئے ‘‘ سے خطاب کے دوران کیا۔ مقررین میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی، رکن صوبائی اسمبلی مہتاب اکبر راشدی، رکن صوبائی اسمبلی ہیراسماعیل سوہو، رکن صوبائی اسمبلی شفیع جاموٹ، پی ایس پی کے جنرل سیکریٹری رضا ہارون ، ماہرامراض اطفال ڈاکٹر عبدالغفار بلو، ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی پروگرام کی ڈاکٹر یاسمین سلیمان اور ڈاکٹر عمارہ شکیل شامل تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہونے والے صحت کے معاہدوں پر پاکستان سب سے پہلے دستخط کرتا ہے لیکن عملدرآمد سب سے آخر میں کرتاہے جو افسوس ناک ہے ہمیں نظام میں موجود خرابیوں کو درست کرکے اپنی عوام کو صحت مند بنانا ہوگا تب ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے گا۔
تازہ ترین