• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ بنیادی اہمیت کے حامل ہیں، عبدالرؤف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ شرقی محکمہ تعلیم کے شعبہ جات میں بلدیہ شرقی اور پی ای ڈی سی کے اشتراک سے اساتذہ کی تربیت کیلئے ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چیئرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان، ڈائریکٹر محکمہ تعلیم شیر علی، اساتذہ وو دیگر معززین نے شرکت کی، ورک شاپ میں اساتذہ کی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ تدریسی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے وائس چئیرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کو تشکیل دینے میں اساتذہ بنیادی اہمیت کے حامل ہیں، ہمارے مذہب میں استاد کا ماں باپ سے بڑھ کر رتبہ دیا گیا ہے، اپنی صلاحیتوں کو نئی نسل میں منتقل کرنے کیلئے استادوں کو بھی وقتاً فوقتاً اپنی کردار سازی اور صلاحیتوں کو بہتر کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، آج اس ورکشاپ کا مقصد ادھر آئے ہوئے تمام استادوں کی چھپی ہوئی قائدانہ و تدریسی صلاحیتوں کو مزید بہتر کرکے انہیں نئی نسل کی تریت کیلئے استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔ وائس چیئرمین عبدالرؤف خان نے اس موقع پر ورکشاپ کے انعقاد پر ورکشاپ کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند عمل ہے جہاں پر ہمارے استادوں کو بھی سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں سیکھنے سکھانے کے عمل کا اتنا رحجان نہیں ہے جس کی وجہ سے آگے بڑھنے میں رکاوٹ درپیش ہے مگر اب اس مسئلے کے سدباب کیلئے جو اقدامات کیئے جارہے ہیں وہ خوش آئند ہیں اور امید ہے کہ اس سے مستقبل میں بہترین فائدے حاصل ہوں گے اور ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے گی۔
تازہ ترین