• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی،بیرون ملک پاکستا نی،بی اے،بی کام اور ایم اے کی رجسٹریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے پرائیوٹ بی اے،بی کام اور ایم اے کے رجسٹریشن اور امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔خواہشمند طلبہ رجسٹریشن اور امتحانی فارم یکم مارچ2018 ء تک سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات،قطر ،کویت اور اومان میں واقع پاکستانی سفارتخانوں کے سینٹرزسے حاصل اور جمع کراسکتے ہیں۔مزید معلومات کے لئے طلبہ ویب سے رجوع کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین