• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال نے عظمت انسان کے اعلیٰ تصورات قائم کئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے اسکائوٹس صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے تحت ( اقبال ہمارا )تقریب منعقد ہوئی۔صوبائی سیکرٹری راشد امین ڈار نے صدارتی خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے فکر و فلسفہ اور فن شاعری سے پوری دنیا میں روشن خیالی اور عظمت انسان کے اعلیٰ تصورات قائم کئے۔ اقبال کے افکار اور تعلیمات کو دنیا بھر میں سمجھا گیا اور اس پر عمل کیاجاتا ہے۔ مگر ہمارے یہاں انہیں صحیح طور پر سمجھا نہیں گیا۔ آج ہمیں اقبال کی تعلیمات کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ علامہ اقبال مصور پاکستان ہونے کے ساتھ مسلم امہ کے ترجمانبھی تھے۔مفکر اسلام کے افکار نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں ہمیںاپنے ہیروز کو فراموش کرنے کی روایت ترک کرکے انہیںدلوں میں زندہ رکھنا چاہیے ۔اختتامی تقریب میں نائب صوبائی سیکرٹری شمس خان و دیگر صوبائی و ضلعی عہدیداران غلام قادر ، محمدعثمان،طارق انصاری، ڈسٹرکٹ کمشنر ز میڈم تصورعتیق،نے شرکت کی۔ میز بانی کے فرائض گرلز اسکائوٹس نے سر انجام دیئے۔ کمشنر گر لز میڈم تصور عتیق نے کہا کہ مفکر پاکستان علامہ اقبال کی شاعری بچوں کے لئے بڑی اہمیت کی حامل تھی۔انہوں نے شاعر ی میں بچوں کے لئے اہین کا لفظ استعمال کیا۔ ہم نے مصور پاکستان کی تعلیمات پر عمل نہیں کیا۔ ہم گریزاں رہے اورکئی سال گزر گئے ہم ویسا پاکستان نہ دیکھ سکے جیساکہ علامہ کے خواب اور بانی پاکستان کی جدوجہد کا حاصل کردہ تھا۔ڈسٹرکٹ ٹری میڈم زینت راحیل نے کہا کہ علامہ اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا اور قائد اعظم نے اسکی تعبیر دی۔ شاعر مشرق ،قائد اعظم کی نظر میں بڑا مقام رکھتے تھے۔پروگرام میں شاہین بچوں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور پوزیشن حاصل کی۔
تازہ ترین