• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈمیرپورخاص، انٹر سال اول کے نتائج کا اعلان

میرپورخاص (نامہ نگار) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے انٹر سال اول (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل گروپ) 2017 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ بورڈ کے سیکریٹری انیس الرحمان صدیقی اور ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ نے بورڈ آفس میں نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پری انجئینرنگ گروپ میں7698 ، پری میڈیکل گروپ میں 13277اور جنرل سائنس گروپ میں 333طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ بورڈ کی جانب سے انٹر نیٹ پر بھی نتائج دیکھنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
تازہ ترین