• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت،پسند کی شادی پر نوجوان کا سر عام قتل ، 6ملزمان کو سزائے موت کا حکم

نئی دہلی (جنگ نیوز) جنوبی انڈیا کی ریاست تمل ناڈو میں ایک عدالت نے اُن چھ افراد کو سزائے موت سنائی ہے جن پر الزام تھا کہ انھوں نے ایک نوجوان کو اِس لیے مار مار کر ہلاک کر دیا تھا کیونکہ اُس نے ایک اعلی ذات کی لڑکی سے شادی کی تھی۔یہ واقعہ 2016 میں پیش آیا جب 22 برس کے شنکر نامی نوجوان کو ایک مجمع کے سامنے مار مار کر ہلاک کیا گیا۔ اِسے غیرت کے نام پر قتل قرار دیا گیا تھا۔اِس مقدمے میں گیارہ افراد شامل تھے۔ جن میں سے چھ کو سزائے موت، ایک کو عمر قید جبکہ ایک کو پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جن تین افراد کو بری کیا گیا ہے ان میں کوشلیہ کی والدہ بھی شامل ہیں۔ شنکر کی اہلیہ کوشلیہ بھی اِس واقعے میں بری طرح زخمی ہوئی تھیں۔ اِن دونوں میاں بیوی پر تین افراد نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔ شنکر کا تعلق دلت ذات سے تھا جو ہندوؤں کے ذات پات کے نظام میں نچلی ذات سمجھی جاتی ہے۔ جبکہ کوشلیہ کا تعلق نسبتاً اعلی ذات سے تھا اور اُن کے خاندان نے شادی کی مخالفت کی تھی۔
تازہ ترین