• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک آزادی کومنطقی انجام تک پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،کشمیری قیادت

کراچی(جاوید رشید)کشمیری قیادت نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمائوں حکیم عبد الرشید صدر مسلم ڈیموکریٹک لیگ اور محمد یوسف نقاش چیئرمین اسلامک پولیٹیکل پارٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں قابض فو ج کے ہاتھوں ایک خاتون کو شہید کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اورشہید خاتون کے اہل خانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پُر امن جد وجہد کی آواز کو دبانے کے خاطر وادی بھر میں دہشت اور تنائو کا ماحول طاقت اور تشددت کے بل پر قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ہندواڑہ جھڑپ میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس مقصد کیلئے یہ نوجوان اپنا آج قربان کررہے ہیں اس مشن کوپائے تکمیل تک پہنچانا ہوگا۔
تازہ ترین