• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ماسکو (جنگ نیوز) روس نے خانہ جنگی کے شکار ملک یمن سے اپنے سفارتی عملے کو نکال لیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ دارالحکومت صنعاء میں سکیورٹی کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔ انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق اب روسی سفارتی عملہ عارضی طور پر سعودی دارالحکومت ریاض سے کام کرے گا۔ 2014ء سے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا قبضہ ہے جبکہ سعودی عسکری اتحاد حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
تازہ ترین