• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کی مسیحی آبادی بھی ٹرمپ کے فیصلے کی مخالف

مقبوضہ بیت المقدس (رائٹرز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر اندر بیت اللحم کے چرچ کے باہر کرسمس ٹری کی لائٹیں احتجاجاً بجھادی گئیں۔ امریکی صدر کے اعلان کے بعد اسلام پسندوں نے عوامی مزاحمت کا اعلان جبکہ فلسطینی کی اقلیتی مسیحی برادری نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اتوار کے روز کیتھولک چرچ میں دعائیہ تقریب میں شرکت کر کے باہر آنے والے فریڈریک ہازو نے ٹرمپ پر الزام عائد کیا کہ ٹرمپ نے پوری دنیا کو مشکل میں ڈال دیا ہے، انہوں نے امریکا رہنما سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ 59 سالہ فلسطینی میوزیشن کا کہنا تھا کہ مسیحی اور مسلمان دونوں متحد ہیں، ہم اس کیخلاف ایک ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ خدا ہمارا حامی وناصر ہو، بیت المقدس میں اس کے فرشتے ہماری حفاظت کررہے ہیں۔
تازہ ترین