• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ نے جنسی حملوں کے الزامات مسترد کردیئے

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر لگے ہوئے جنسی حملوں کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ان خواتین کو بالکل جانتے ہی نہیں ہیں، جنہوں نے ان پر جنسی طور پر حراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان الزامات کے پیچھے ان کے مخالف ڈیموکریٹس کا ہاتھ ہے۔ امریکا میں کم از کم 17 خواتین ایسی ہیں، جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی حملوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔
تازہ ترین