• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو یارک ہلٹن بس ٹرمینل پر حملہ کے ملزم عقااللہ پر فرد جرم عائد

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیو یارک ہلٹن بس ٹرمینل پر حملہ کے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گئی عقا اللہ پر مجرمانہ نیت سے اسلحہ رکھنے کا الزام عائد کر دیا گیا۔ ملزم پر دہشت گردی کی حمایت اور دہشت گردی کرنیکا الزام عائد کر دیا گیا ہے عقا اللہ کو نیو یارک میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔دوسری جانب بنگلہ دیش میں حکام نے نیویارک حملے میں گرفتار ملزم کے اہلخانہ سے تفتیش کی ہے۔ بنگلہ دذیشی پولیس نے ملزم کی اہلیہ، سسر اور چچا کو 4گھنٹوں تک حراست میں رکھا اور پوچھ گچھ کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ۔ 
تازہ ترین