• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں موجود انگلش ٹیم کی پریشانی میں اضافہ، بین ڈکٹ معطل

لندن (نیوز ڈیسک)دورہ آسٹریلیا میں پے درپے شکست کے بھنور میں گھری ٹیم انگلینڈ کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا، ٹیم کے سینئر بولر جیمز اینڈرسن پر شراب انڈیلنے پر بیٹسمین بین ڈکٹ کو انگلش بورڈ نے معطل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلوی شہر پرتھ کے ایک کلب میں ایک بار پھر انگلش کرکٹر نے تماشا کردیا، جہاں بین ڈکٹ نے اپنے ساتھی کھلاڑی جیمز اینڈرسن پر شراب انڈیل دی۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹریوربیلس کے مطابق ڈکٹ کی حرکت تو معمولی سی ہے لیکن موجودہ صورتحال میں یہ حرکت قابل قبول نہیں۔ ایشیز سیریز میں انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل 2ٹیسٹ میں شکست ہوچکی ہے اور تیسرا ٹیسٹ جمعرات سے پرتھ میں شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وکٹ کیپر جانی بیریسٹو بھی مقامی کرکٹر کو ٹکر مارنے پر معطل ہوئے تھے جبکہ حال ہی میں بین اسٹوکس نشے کی حالت میں ایک نائٹ کلب کے باہر ایک شخص سے جھگڑا کر بیٹھے تھے جس کے بعد ان کے خلاف انکوائری ہوئی اور ساتھ ہی انہیں ایشیز سیریز سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا۔
تازہ ترین