• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربیا میں پھنسے مہاجر شدید سرد موسم میں بے یارومددگار

بلغراد (نیوز ڈیسک) یورپی یونین کے رکن ملک کروشیا کے قریب سرب سرحدی علاقے سڈ میں سیکڑوں تارکین وطن کئی ماہ سے پھنسے ہوئے ہیں اور اس وقت یہ بے یارومددگار نوجوان شدید نوعیت کے موسم سرما کا سامنا کررہے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ نوجوان روزانہ کی بنیاد پر سرحد عبور کرکے کروشیا میں داخلے کی کوشش کرتے ہیں اور سرحد کی بندش کی وجہ سے روزانہ ہی انہیں دوبارہ سربیا میں دھکیل دیا جاتا ہے۔ ہر صبح شدید سردی میں سڈ شہر کے اس حصے میں واقع ایک پرنٹنگ فیکٹری کی جانب جو یورپی یونین کے ساتھ سرحد سے پہلے سرب علاقے میں آخری سٹاپ ہے، یہ نوجوان جاتے ہیں۔ اس پورے علاقے میں پولیس اور مقامی رضاکار ان تارکین وطن پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہوتے ہیں۔
تازہ ترین