• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولینڈ میں وزیر خزانہ نے وزیراعظم کا منصب سنبھال لیا

وارسا (نیوز ڈیسک) پولینڈ میں وزیر خزانہ نے بطور وزیراعظم حلف اٹھالیا ہے۔ پیر کے روز دارالحکومت وارسا میں ایک تقریب میں حکمران جماعت لاء اینڈ جسٹس پارٹی نے انہیں متفقہ طور پر اس عہدے پر فائز کیا۔ سابق وزیراعظم کو اب نائب وزیراعظم بنادیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تبدیلی کا مقصد آئندہ انتخابی مرحلوں سے قبل پارٹی کی ساکھ کو بہتر بنانا ہے۔ حکمران پارٹی نے گزشتہ ہفتے ہی وزیراعظم کو منصب سے برطرف کیا تھا
تازہ ترین