• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی کے نوجوان بر طا نیہ کی سیاست میں شامل ہو کر موثر کردار ادا کریں ، مئیر لوٹن

ملٹن کینز (توقیر لون) یوکے کوٹلی فائونڈیشن لوٹن کی طرف سے میئر آف لوٹن چوہدری محمد ایوب اور ان کی اہلیہ کونسلر نسیم ایوب کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر لون، ان کی اہلیہ شبنم محمود، عقیل بٹ، عمیر امجد راٹھور، غلام عباس، ڈاکٹر گل زمان بٹ اور دیگر شرکا نے میئر آف لوٹن چوہدری محمد ایوب اور ان کی اہلیہ کونسلر نسیم ایوب کی لوٹن میں موجود کشمیری کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر میئر آف لوٹن چوہدری محمد ایوب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان آگے آکر برطانوی سیاست میں کلیدی کردار ادا کریں اور کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل میں پیش پیش رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک ممکن ہوا اپنی کمیونٹی کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر کونسلر نسیم ایوب کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے کمیونٹی میں موجود مسائل اور ان کے حل کو ترجیح دیتی رہی ہیں اور مزید آگے جاکر وہ اپنی کمیونٹی کے لیے بہتر سے بہتر کردار ادا کریں گی۔ میئر آف لوٹن اور ان کی اہلیہ کونسلر نسیم ایوب نے یوکے کوٹلی فائونڈیشن کے نہ صرف برطانیہ بلکہ آزاد کشمیر میں بھی سماجی اور فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یوکے کوٹلی فائونڈیشن کا کردار داد و تحسین کا مستحق ہے۔ برطانیہ بھر میں موجود برٹش پاکستانی کمیونٹی کو فلاح عامہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور اس ملک میں تعمیری سرگرمیوں میں اپنا حصہ ڈال کر ملک و قوم کا وقار مزید بڑھانا چاہیے۔
تازہ ترین