• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرہ کی تعمیر کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، قیصر عباس

لندن (پ ر) فاراس سوشل کلب یوکے کی طرف سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں گھانا کے شہریوں کی مقامی سیاست میں کردار ادا کرنے کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ اس تقریب کے مہمانان خصوصی تھرک لیبر پارٹی کے ایتھنک کمیونٹیز آفیسر و امیدوار برائے کونسلر قیصر عباس اور بیرسٹر رابرٹ پارکن تھے۔ اس موقع پر قیصر عباس نے کہا کہ ’’ہر فرد کو اس معاشرہ میں اپنا بھرپور تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا اور مقامی سیاست میں شمولیت سے آپ اپنے مسائل کو بہتر طور پر اجاگر کرکے ان کے حل کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔ بیرسٹر پارکن نے اپنے خطاب میں بریگزٹ کے بارے میں قانونی طریق کار سے آگاہ کیا اور حاضرین کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ تقریب کے اختتام پر ڈینی اپوا (کلب چیئرمین) نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تقریب اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں مختلف مسائل اور ان کے حل کے بارے میں مفید بات چیت ہوئی اور ہم اس طرح کے پروگرامات کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین