• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ کے انٹرا پارٹی الیکشن 15دسمبر کو ہوں گے

سوئٹزرلینڈ (پ ر) تحریک انصاف کے زیر اہتمام ان دنوں یورپ کے مختلف ممالک میں انٹرا پارٹی الیکشنز زور و شور سے جاری ہیں۔ مورخہ15دسمبر2017 بروز جمعہ سوئٹزر لینڈ میں تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن منعقد ہوں گے جس میں 2پینل ، شاہین پینل اور نیا پاکستان پینل کے درمیان زبردست مقابلہ ہوگا۔ شاہین پینل کی جانب سے فیصل شفیق، خواجہ علی، بلال جتوئی، فیصل باجوہ جبکہ نیا پاکستان پینل کی جانب سے شکیل احمد، طارق ناصر، محترمہ امیر جیلانی اور ناصر منصور امیدوار ہیں۔ تحریک انصاف الیکشن کمیشن کی جانب سے شاہین پینل کو نمبر13اور نیا پاکستان پینل کو ووٹ کے لئے 44نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے ووٹ کا درست استعمال اور صحیح لوگوں کو منتخب کریں۔
تازہ ترین