• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ سیاستدانوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ دی جائے، تنویر سعید

لندن(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل لندن کے چیئرمین تنویر احمد سعید نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن قریب آگے ہیں جن لوگوں کے نام کرپشن میں آچکے ہیں اور مقدمات عدالتوں اور نیب میں ہیں ایسے لوگوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہے یہ لوگ منتخب ہو کر وہ سارے قوانین تبدیل کریں گے جو ان کے خلاف ہیں جس طرح میاں نواز شریف نےن لیگ کی صدارت کے لئے نا اہلی کے باعث پارلیمنٹ میں ن لیگ کی اکثریت کے ذریعے آئین میں ترمیم کرائی ہے اس طرح ایسے کرپٹ عناصر کا پارلیمنٹ میںدوبارہ آجانا ملک کوبحرانوں سے دو چار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما سکینڈل میں صرف میاں نواز شریف کونا اہل قرار دیا گیا ہے باقی 435 لوگوں کے نام سپریم کورٹ میں پیش کیے جاچکے ہیں مگر ان کی ابھی تک کوئی تحقیقات شروع نہیں ہوئی،اسی طرح تاخیر گئی تو یہی کرپٹ لوگ الیکشن میں حصہ لیں گے کرپشن کی دولت کو استعمال کر کے ووٹ چھینے اور خریدے جائیں گےاور جمہوریت کی بجائے ایک کرپٹ سیاسی آمریت ملک پر مسلط ہو جائے گی اور پارلیمنٹ کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔ جس طرح نواز شریف عوامی مینڈیٹ کو اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے استعمال کررہے ہیں باقی لوگ بھی ووٹ کا سہارہ لیں گے۔ تنویر سعید نے کہا کہ جو سیاسی جماعتیں ملک کو کرپشن سے پاک کرنا چاہتی ہیں انہیں الیکشن سے پہلے احتساب پر زور دینا چاہے۔ ملک کا اصل مسئلہ کرپشن ہے۔
تازہ ترین