• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کی ٹکر سے راہگیر عورت ہلاک، کوئی ڈرائیور نہیں رکا

لندن(پی اے) سائوتھ لندن میں ایک عورت گاڑیوں کی ٹکرسےہلاک ہوگئی، ڈرائیورز حادثے کے فوری بعد فرار ہوگئے۔ حادثہ سائوتھ سرکلر روڈ پر پیڈسیٹرین کراسنگ پر پیش آیا جب چار گاڑیاں عورت کو ٹکر مار کر فرار ہوگئیں۔ پولیس نے کہا کہ حادثے کے بعدکوئی بھی ڈرائیور نہیں رکا۔ 37سالہ نوین بیگان قریبی تلسی ہل کیفے میں کام کرتی ہے جس نے کہاکہ ڈرائیور سنگدل تھے۔ کچھ مکینوں کا کہنا ہے کہ روڈلے آئوٹ ڈرائیورز کی خوفناک ڈرائیونگ کے لئے حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ایک مکین نے ایم پی چوکا اومونا کو لکھا ہے کہ وہ اس کی تبدیلی میں مدد کریں۔ حادثے کی شکار ہونے والی خاتون کی عمر 20سے 30سال کے درمیان تھی جس کو دو لاریوں اور دو کاروں نے ٹکر ماری، عورت کے لواحقین کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کئے جانے والے ایک خط میں راس رنز نے لکھا کہ تلسی ہل کراسنگ پر میں نے لندن میں انتہائی جارحانہ ڈرائیونگ دیکھی ہے اس کا موجودہ ڈیزائن تیز رفتاری کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور اس کی شکل ایک ریس ٹریک جیسی بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص اوپن خراب پلاننگ کے نتیجے میں سڑک پر انہیں جان نہیں گنوانا چاہتا۔ ایم پی چوکا اومونا نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا پولیس نے عینی شاہدین سے اپیل کی کہ وہ معلومات فراہم کریں۔ جبکہ ڈرائیورز بھی رابطہ کریں۔
تازہ ترین