• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی جماعت اہلسنت رہنمائوں کی پیرانتصارالحسن، پیر منور جماعتی سے تعزیتی

لوٹن (پ ر) مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے مرکزی رہنمائوں اور اہلسنت کے ممتاز علما و مشائخ جن میں مفکر اسلام علامہ ڈاکٹر سید عبدالقادر گیلانی، علامہ پروفیسر سید احمد حسین ترمذی، خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، پیر زادہ سید انور حسین کاظمی، علامہ مفتی عبدالرحمن نقشبندی، علامہ مفتی محمد خان قادری، علامہ صاحبزادہ محمد رفیق سیالوی، علامہ محمد ارشد جمیل، علامہ نذیر احمد مہروی، علامہ قاضی عبدالرشید چشتی، علامہ صاحبزادہ غلام جیلانی الازہری، علامہ عارف حسین سعیدی، علامہ میاں ساجد لطیف قادری، الحاج خلیفہ عبدالرحمن قادری، پیر طریقت سید صابر حسین گیلانی، علامہ صاحبزادہ سید مظہر حسین گیلانی، علامہ شاہ محمد چشتی، علامہ محمد افضل چشتی، علامہ انعام الحق قادری، مولانا حافظ اشتیاق حسین قادری، صاحبزادہ قاضی ضیاء المطفی، مولانا قاری عاصم حسین، علامہ نثار احمد نے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید انتصارالحسن کی والدہ اور مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے سرپرست دربار عالیہ علی پور شریف کے سجادہ نشین جانشین امیر ملت پیر سید منور حسین جماعتی کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی اور پسماندگان خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ دریں اثناء جماعت کے جنرل سیکرٹری علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے دونوں پیران طریقت سے پاکستان فون کرکے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ پور سے خاندان کے لیے ایک سایہ دار درخت اور نیک سیرت اور تہجد گزار خاتون تھیں اور اسلاف کی حسین یادگار تھیں۔ پیر سید منور حسین جماعتی نے اپنے پیغام میں تمام علمائے کرام اور مشائخ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ ہمدردی اور محبتوں کا اظہار کیا۔
تازہ ترین