• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بر طانیہ میں برف کی ’’بمباری‘‘ جاری لوگ گھروں میں محصور، ڈرئیورز کو انتباہ

لوٹن (شہزاد علی) برف کی "بم باری" کے بعد برطانیہ شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔منگل کے روز بھی کئی تعلیمی ادارے بند ، گریٹ بریٹن آئس کے حوالے ییلو وارننگ سےکوور ہے۔ پیر کی رات کو اس سال کی سرد ترین رات قرار دیا گیا ہے۔ ریموٹ علاقوں میں درجہ حرارت مائنسں 15 تک گر گیا تھا ۔لندن اور سائوتھ ایسٹ برفباری سے زیادہ متاثر ہوئے ۔ برفباری کے بعد سڑکوں ،شاہراہوں اور گلی کوچوں پر برف پڑی ہے جس سے پھسلن کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے پیدل چلنے والوںکے علاوہ ڈرائیوروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے،بے شمار لوگ منگل کو بھی گھروں میں محصور رہے، بعض مرکزی روڈز اب قدرے بہتر حالت میں ہیں لیکن سائیڈ روڈز پر بدستور صورتحال بدتر ہے۔سائوتھ ویسٹرن ریلوے نیٹ ورک سے تمام روٹس پر سروسز میں بدستور رکاوٹیں کھڑی ہیں۔وہاں پر پیر کے روز ایک ٹریک سائیڈ پر آگ لگ گئی تھی ۔مسافروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ٹریول سے پہلے تازہ ترین اطلاعات معلوم کرلیں۔ ٹرانسپورٹ فار لندن ہیمر سمتھ سرکل اینڈ سٹی لینز میں ایک ٹرین میں خرابی کے باعث معمولی تاخیر رپورٹ کی گئی ہیں ۔کینسنگٹن، اوول، ویسٹ بائونڈ، ہارلے فورڈ سٹریٹ بند ہیں۔ ایسا ایک لاری سے سامان گرنے سے ہوا،اور کئی روٹس بھی متاثر ہوئے ہیں ۔ دی سنٹرل موٹروے پولیس گروپ نے ڈرائیوروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سائوتھ باونڈ ایم 5 پر طویل تاخیر کی توقع رکھیں۔ یہ برمنگھم کے قریب جگہ ہے جہاں پر ایک لاری نے تمام تین لینز بلاک کر دیں۔ویک اینڈ پر ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔ لندن میں ہیتھرو ائرپورٹ، لوٹن ائر پورٹ، برمنگھم ائرپورٹ سے بے شمار پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ پھسلن کی وجہ سے پیدل چلنا،سائیکلنگ اور ڈرائیو کرنا دشوار ہوگیا ہے جب کہ حکومت برطانیہ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ روڈ، فٹ پاتھ یا سائیکل وے کلئیر کریں۔ آپ خود snow اور ice پیومنٹس pavements پر سے صاف کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی اپنی سائٹ پر برف صاف کرنے کی ہدایات بھی درج کی ہیں کہ دن کے ابتدائی وقت میں صاف کرنا آسان رہتا ہے کیونکہ فریش اور loose برف کو صاف کرنا ایزی ہوتا ہے، پانی نہ استعمال کریں کیونکہ اس سے ممکن ہے کہ برف ری فریز ہو جائے اور بلیک آئس نہ بن جائے۔لندن( پی اے )دریں اثنامحکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئےزرد وارننگ جاری کردی ہے اورمسافروں کوسڑکوں برف جم جانے کی وجہ سےمشکلات پیش آنے کی پیشگوئی ہے،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابقس کاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے شمالی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے جبکہ شاوبری اور شروپ شائر میں گزشتہ روز درجہ منفی 13تک گرگیا،پورے برطانیہ میں ان علاقوں میں سب سے زیادہ سردی ریکارڈ کی گئی،سردی اوربرفباری کے حوالے سےمحکمہ موسمیات کی پیش گوئی کااطلاق ویلز اورسکاٹ لینڈ کے بعض علاقوں کے ساتھ انگلینڈ کے بیشتر علاقوں مڈلینڈز، یارک شائر اور ہمبر کے علاوہ لندن اورسائوتھ ایسٹ ،ایسٹ،سائوتھ ویسٹ، نارتھ ایسٹ اور نارتھ ویسٹ کے علاقوں پر بھی ہوگا۔ان علاقوں کے بالائی حصوں پر کچھ مزید برفباری بھی ہوسکتی ہے،بی بی سی ماہر موسمیات کیرول کرک ووڈ کا کہناہے کہ اگر دن کے وقت موسم خشک رہنے اور دھوپ نکلنے کاامکان ہے لیکن فضا میں چھائی ہوئی دھند چھٹنے میں وقت لگ سکتاہے۔اے اے کے مطابق منگل ان کیلئے مصروف ترین دن تھا اور انھیں گاڑی چلانے والوں کی جانب سے کم وبیش25ہزار کالز موصول ہوئیں۔خراب موسم کی وجہ سے ویسٹ مڈلینڈزمیں کم از کم 350 ، شروپ شائر میں200 اور ویلز میں 300سکول بند رہے۔ویلز میں سکولوں کی انتظامیہ نے دوسرے دن بھی سکول کھولنے سے انکار کردیا۔
تازہ ترین