• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلیسٹو میں نادرا سرجری 15-16دسمبر کو لگے گی

لندن( پ ر) پاکستان ہائی کمیشن لندن کمیونٹی کو قونصلر کی موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئےلندن کے نواحی علاقوں میں نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم کے دوروں کاباقاعدگی سے اہتمام کرتارہتاہے ،اس مہینے اس حوالے سے ایم آر ٹی کی ٹیم پلیسٹو جائے گی جہاں 15 اور 16 دسمبر کو یوکے آئی ایم مسجد ابراہیم واقع بارکنگ روڈ پراس علاقے کے لوگوں کوسہولت کی فراہمی کیلئے نادرا سرجری کااہتمام کیاجائے گا ۔ سرجری پر نیا سمارٹ نیکوپ بنانے کی فیس82پونڈ وصول کی جائے گی اور 6-8ہفتے کے اندر نکوپ کارڈ فراہم کردیاجائے گا۔ ہائی کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ اس کے علاوہ کسی قسم کے کوئی چارجز یا فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین