• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محافل میلادالنبی ؐمیں نوجوانو ں کی شمولیت حوصلہ افزاء ہے، پیر حبیب محبوبی

بریڈ فورڈ (رجاسب مغل) الجامعہ صفۃ الاسلام بریڈ فورڈ کے امیر فضیلت الشیخ پیر محمد حبیب الرحمٰن محبوبی نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلاد مصطفیﷺ کے پروگراموں میں نوجوان نسل جس طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ بلاشبہ یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ آئندہ آنے والی نسلیں اسلام کے بنیادی عقائد پر پختگی کے ساتھ کاربند رہیں گی۔ بریڈ فورڈ کی سرزمین پر عظیم الشان تمام سنی مساجد کے مشترکہ کامیاب جلوس کے بعد اب بریڈ فورڈ کی خوبصورت اور سینٹرل مسجد الجامعہ صفۃ الاسلام میں عظیم الشان کانفرنس16 دسمبر بروز ہفتہ شام4 بجے شروع ہوگی جس میں حیات السلام صفۃ الاسلام میں درس نظامی کی تکمیل کرنے والے علماء کے سروں پر دستار فضیلت سجائی جائے گی۔ الجامعہ صفۃ الاسلام کایہ منفرد اعزاز ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے جدید دینی تعلیم کے ذریعے دور حاضر کے مطابق علماء تیار کر رہی ہے اور یہ سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔ صفۃ الاسلام بریڈ فورڈ میں ہونے والے اس عظیم روحانی پروگرام میں پیر سید شعیب حسین شاہ، پیر سید ریاض حسین شاہ، مولانا صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی کے علاوہ معروف نعت خوان سید زبیب مسعود، مولانا نذیر احمد سیالوی، مولانا شبیر سیالوی، مولانا زین سیالوی، مولانا حبیب الرحمن سیالوی، قاری سعید احمد، مولانا حماد، مولانا قاسم سعدی، مولانا سجاد رومی، مولانا مسرورالحسینی، حافظ طارق محمود ربانی، مولانا محمد عظیم، قاری ظہیر اقبال کے علاوہ برطانیہ بھر سے سادات کرام، علماء کرام، حفاظ و قراء اور نعت خوانان مصطفیٰﷺ شرکت کریں گے۔
تازہ ترین