• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل پیش کرنے پر جیو ٹی وی پروگرام ’’خبرناک‘‘ کیلئے ایوارڈ

لندن(ودود مشتاق) پاکستان کے معروف مزاحیہ ٹی وی پروگرام " خبرناک" کو عوامی مسائل کو بہترین انداز میں پیش کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس حوالے سے سینٹرل لندن میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹیز کے علاوہ پاکستان سے آئے ہوئے فلمی ستاروں فیصل قریشی، اعجاز اسلام عمران احمد اور ثمینہ کے علاوہ ، سیاسی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب میں پاکستان اور برطانیہ میں کمیونٹی کےلئےمختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دینے پر ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔برٹش پاکستانیوں کی بھرپورحمایت پر جیو کے پروگرام خبرناک کوملنے والا ایوارڈ پروگرام کی میزبان عائشہ جہانزیب نے وصول کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کےلئے اور خبرناک کی تمام ٹیم کےلئے باعث اعزاز ہے جنہوں نے عوامی مسائل کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کرکے جیو کی روایات کو برقرار رکھا۔انکا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ برٹش پاکستانی ان کا پروگرام دلچسپی کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ عائشہ جہانزیب کا کہنا تھا کہ وہ جہاں بھی گئیں جیو اور ان کے پروگراموں کو خوب سراہا جاتا ہے جس پر انہیں فخر ہے۔ انہوں نے اس ایوارڈ کو بھی اپنے لئے اعزاز قرار دیا۔اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے فنکاروں اور فلمی ستاروں نے مختلف انداز میں پرفارم کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
تازہ ترین