• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارت میں خوشحالی معاشرے کی بہتری کیلئے ضروری ہے، مقررین

برمنگھم (نمائندہ جنگ)اوورسیز کمیونٹی نے برطانیہ میں سیاست سمیت دیگر شعبوں میں بھی نام کمایا ہے۔ تجارت پیغمبری پیشہ ہے جو ایک جانب مالی خوشحالی کا سبب ہے تو دوسری جانب خوشحال معاشرے کا بھی ذریعہ ہے۔ ہم اگر خود خوشحال ہوں گے تو دوسروں کی مالی معاونت کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے نئے تجارتی مرکز یونائیٹڈ کشمیر ٹریولز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ ارشد نظامی، احتشام الحق اور کامران غوری کے نئے کاروبار کا افتتاح کے موقع پر کمیونٹی کی کثیرتعداد بھی شریک تھی۔ احتشام الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برمنگھم کے علاقہ آلم راک میں ٹریولنگ اور منی ٹرانسفر کے حوالے سے گزشتہ پچیس برسوں سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ارشد نظامی نے کہا کہ تجارت میں دس گنا برکت ہے، شرط یہ ہے کہ خلوص نیت اور ایمانداری کی جائے۔ کامران غوری نے کہا کہ شعبہ تجارت سے وابستہ ہوکر ہم بے روزگاری کے خاتمے کیلئے کردار اداکرسکتے ہیں۔ اس موقع پر سابق لارڈ میئر برمنگھم کونسلر شفیق شاہ نے کہا کہ برمنگھم برطانیہ کا دوسرا بڑا شہر اور یورپ کی سب سے بڑی لوکل کونسل ہے۔ یہاں سے ہماری نسل کا تجارت میں پیش رفت کرنا خوش آئند ہے اور ہمارا برطانیہ میں روشن مستقبل ہے۔ کونسلر محمد ادریس نے کہا کہ ہمارے کمیونٹی رہنمائوں نے ہر شعبہ جات میں اہم نام کمایا اور اب تجارت میں بھی بہت پیش رفت ہوئی ہے۔ اس موقع پر مولانا محمد ابراہیم میرپوری نے برکت کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر طارق، چوہدری اظہر، شبیر اختر سمیت کثیر تعداد میں رہنمائوں نے شرکت کی۔
تازہ ترین