• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسٹ مڈ لینڈز میں مکان کی قیمتوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ

لندن( پی اے )ایسٹ مڈ لینڈز میں مکان کی قیمتوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے،قومی اعدادوشمار آفس کی رپورٹ کے مطابق ایسٹ مڈلینڈز میںپراپرٹی کی قیمتوں میں اضافے کی شرح لندن کے مقابلے میں3گناریکارڈ کی گئ۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال اکتوبر تک پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافے کی شرح 7فیصد تک ریکارڈ کی گئی جبکہ اس مدت کے دوران لندن میں پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافے کی شرح 2.1فیصد رہی۔ تاہم اس کے باوجود لندن میں پراپرٹی کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں اور ایک اوسط مکان کی قیمت 4لاکھ81ہزار پونڈ بتائی جاتی ہے جبکہ برطانیہ کے دیگر علاقوں میں مکانوں کی اوسط قیمت 2لاکھ 24 ہزار پونڈ ہے رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مکان کی قیمت میں 10ہزار پونڈ کااضافہ ہوا جوکہ ایک سال قبل کے مقابلے میں ایک ہزار پونڈ کم ہے۔

تازہ ترین