• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سیلفی پر پابندی لگا دی گئی ہے جوکہ ایک طرح سے خوش آئند بات ہے اور سعودی حکومت کے اس فیصلے کو عوام کی طرف سے سراہا بھی گیا۔ کیا وجہ ہے کہ ہم نے سیلفی کو اس حد تک اپنی زندگیوں میں شامل کر لیا ہے کہ جہاں بھی جائیں جب بھی جائیں سیلفی ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے۔ سیلفیوں کی وجہ سے اموات پر سروے کرنے والے ادارے کے اعدادوشمار کے مطابق بھارت اس وقت سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے پاکستان کی بات کی جائے تو اب تک 9سے10لوگ یہاں بھی سیلفی لیتے ہوئے لقمہ اجل بن چکے ہیں اور درجنوں زخمی بھی ہوئے انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ایسی تمام جگہوں پر سیلفی لینے پر پابندی لگا دے جہاں کہیں بھی اس طرح کا خطرہ ہو اور آگاہی واک کا اہتمام کیا جائے تاکہ لوگوں کو اس کے نقصانات سے آگاہ کیا سکے۔
(رضوان خواجہ)
khawajar92@gmail.com

تازہ ترین