• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن قیدی ہےنہ اس پر ویانا کنونشن کا اطلاق ہوتا ہے، پاکستان

Todays Print

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکیس میں ہیگ کی عالمی عدالت میں بدھ کو جامع جواب جمع کرادیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ اداروں، وزارت خارجہ اور ہیگ میں پاکستان کے سفارتخانے نے مل کرجواب تیار کیا ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے اٹارنی جنرل اوشتر اوصاف سارے معاملہ کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پاکستان نے اپنے جواب میں بھارت کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اس پر ویانا کنونشن کا اطلاق نہیں ہوتا۔ کلبھوشن کےخلاف چارج شیٹ سمیت تخریب کاریوں اور ٹرائل کی تفصیلات بھی جواب میں شامل ہیں۔

تازہ ترین