• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی حالات ٹھیک ہیں نہ حکومت سنجیدہ، پارلیمنٹ پر یلغار ہورہی ہے، چیئرمین سینیٹ

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وازرتوں کی جانب سے جوابات نہ ملنےپرچیئرمین سینیٹ برہم ہوگئے، وقفہ سوالات کی کارروائی جوابات نہ ملنے کی وجہ سے پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار آدھےگھنٹے معطل کردی گئی۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ حکومت کو پارلیمان میں دلچسپی نہیں تو بتایاجائے، وزراء کو سمجھایا جائے کہ ملکی حالات ٹھیک نہیں،پارلیمنٹ پریلغار ہورہی ہے، حکومت سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی،اپنے پائوں پرکیوں کلہاڑی ماررہے ہیں۔ گزشتہ روز سینیٹ اجلاس 12منٹ کی تاریخ سے شروع ہوا توچیئرمین سینیٹ نے تاخیر پر معذرت کی، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ اسلام آباد میں مزید اسپتال قائم کرنے کے حوالے سے وزارت کیڈ کا سوال تھا جو اس نے قبول نہیں کیا اور پھر یہ سوال وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کو منتقل کیا ، اس وزارت نے بھی سوال کو قبول نہیں کیا جس کی وجہ سے سوال ابھی تک ہوا میں معلق ہے ۔ اس حوالے سے میں رولنگ دوں گا ۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کے حوالے سے انچارج وزیر ایوی ایشن نے سادہ سوالوں کے جواب نہیں دیئے، لکھا ہے کہ وہ معلومات ابھی جمع کر رہے ہیں ۔ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح ہونا تھا ۔ وزارت تجارت نے دس سوالوں کے جواب نہیں بھیجے ۔ وزیر تجارت کانفرنس میں شرکت کیلئے بیرون ملک ہیں ۔ وزیر مملکت عمرے پر چلےگئے ہیں ۔ یہ درخواست آئی ہے کہ یہ سوالات اگلے روز تک موخر کئے جائیں ۔ کل 39سوال تھے جس میں سے 14سوالوں کے جواب نہیں آئے، پارلیمانی تاریخ میں پہلی دفعہ یہ دیکھ رہا ہوں کہ وزارتوں کی جانب سے سوالات کو موخر کرنے کیلئے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں ۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ آپکی آبزرویشن درست ہے ۔ سوالات کے جوابات آنے چاہیے تھے ، میں نے متعلقہ وزراء کو ایوان میں آنے اور بزنس کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے خط لکھا ہے جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپکے ساتھی وزراء غیر سنجیدہ ہیں اب تو حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ وزراتوں کے سیکرٹری خطوط لکھ رہے ہیں کہ پارلیمانی بزنس کے حوالے سے وزارء کو بریفنگ کیلئے وقت نہیں، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لیا ہے ۔

تازہ ترین