• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیدکی نماز جنازہ، فوجی اعزاز کیساتھ لاہور میں سپرد خاک

 لاہور(صباح نیوز) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیدکو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کیولری گرائونڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میںا دا کی گئی جس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، اسٹیشن کمانڈرنیوی ایس ایم شہزاد اورلارڈ مئیرکرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید، سی سی پی اولاہور امین وینس ، اعلیٰ فوجی و سول حکام اور عزیزو اقارب کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔نمازجنازہ کے بعد گرائونڈ اللہ اکبراور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد قومی پرچم میں لپٹے قوم کے بیٹے عبدالمعید کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے کیولری گرائونڈ قبرستان لایا گیا جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید نے حال ہی میں پی ایم اے کورس پاس کیا تھا اور گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے۔ دہشت گرد و ں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دوسر ے جوان سپاہی بشارت کا تعلق گلگت کے گاں دینور سے ہے اور ان کی عمر بھی 21سال ہی تھی۔
تازہ ترین