• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان کی سیکورٹی کامیابیوں کو خطرات ہیں،اعزاز چوہدری

اسلام آباد(ایجنسیاں)امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان کی سیکوریٹی کامیابیوں کو خطرات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا دونوں افغا نستا ن میں امن چاہتے ہیںمشترکہ اور دو طرفہ علاقائی مفا دا ت کے حصول کیلئے پاکستان اور امریکاکے درمیان وسیع البنیاد پارٹنر شپ ضروری ہے۔یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں رپبلکن سینیٹر اور سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن ٹام کاٹن اور ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن مارک میڈو سے ملاقات کے دوران کہی ، جس پر طرفین نےمشترکہ مفاد کے حصول پر اتفاق بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق، امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں مسلسل عدم استحکام سے پاکستان کی ڈومسٹیک اور سکیورٹی کامیابیوں کو خطرات ہیں۔ پاکستان اور امریکا دونوں افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو واشنگٹن میں رپبلکن سینیٹر اور سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن ٹام کاٹن اور ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن مارک میڈو سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
تازہ ترین