• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلویز نے 65سال سے زائد عمر کے شہریوں کو لوئر اے سی کلاس میں 25اکانومی میں 50فیصد رعائت کیساتھ آن لائن کی سہولت دیدی

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان ریلویز نے 65سال سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو لوئر اے سی کلاس میں 25 اور اکانومی میں 50فیصد رعائیت کے ساتھ آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کر دی ۔اس حوالے سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پاکستان ریلویز کے اس اقدام سے بزرگ شہریوں کو رعائتی نرخوں پر ٹکٹ کے حصول کیلئےریزرویشن آفس یا ریلوے اسٹیشن جانے کی ضرورت نہیں ،وہ گھر بیٹھے رعائتی نرخوں پر اپنی سیٹ بک کروا کر سفر کر سکیں گے۔تمام بزرگ شہری یہ ٹکٹ آن لائن کریڈٹ کارڈ ،ڈیبٹ کارڈ ،یوبی ایل اومنی اور جاز کیش سے بھی حاصل کر سکتے ہیں، بزرگ شہریوں کو آن لائن بکنگ کی یہ سہولت اپ اور ڈائون کی 26مختلف ٹرینوں میں فراہم کی گئی ہے۔تمام شہری ریلویز کی آفیشل ویب سائیٹ کا وزٹ کر کے ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔
تازہ ترین