• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثے،احتساب عدالت میں اسحاق ڈارکیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیرسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب ریفرنس پر سماعت آج کریں گے۔گزشتہ سماعت پرعدالت نے اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی کوحتمی شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ 3 روز کے اندرملزم کو پیش نہ کرنے کی صورت میں 50 لاکھ روپے کے زرضمانت مچلکے ضبط کرلئے جائیں گے اوراسحاق ڈار کی جائیداد قرقی کا آغاز کیاجائے گا،مزید برآں اسحاق ڈار کی عدم موجودگی میں ٹرائل شروع کیاجائےگا۔ عدالت نے 3 بار پیش کی جانے والی میڈیکل رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسحاق ڈار کو اشتہاری قراردیاتھا ۔
تازہ ترین