• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بونیر ،شوہر کی قا تلہ بیوی اور آشنا کو پھانسی کی سزا کا حکم

بونیر (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج بونیر جہانزیب شنواری کی عدالت نے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر مقتول کی بیوی اور اس کے آشنا کو پھانسی اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ استعاثہ کی جانب سے شاہ خان ایڈووکیٹ اور سرکاری وکیل فضل ہادی نے پیروی کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سال قبل پائی خانہ جنگدرہ میں ملزمہ مسماۃ (ف) نے اپنے ساتھی ملزم عابد کے ساتھ مل کر چھری کے وار سے اپنے شوہر شیر عالم کو قتل کر ڈالا تھا۔ اس قتل کیس کی سماعت ایڈیشنلڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانزیب شنواری کی عدالت میں مکمل ہوئی۔فا ضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان مقتول کی بیوی اور ان کے ساتھی کو پھانسی کی سزا اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنادی۔
تازہ ترین