| |
Home Page
ہفتہ 2؍ جمادی الاوّل 1439ھ 20 ؍ جنوری2018ء
December 14, 2017 | 12:00 am
پنڈی دھرنے میں ریاست نےمعاہدہ کیا،اب کسی کو کیاکہہ سکتے ہیں،رانا ثناء

Todays Print

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے ملتان میں نیو جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا کی جانب سے شدید نعرے بازی اور توڑ پھوڑ پرعجیب منطق ظاہر کر دی۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی دھرنے میں ریاست نے معاہدہ کیا‘اب کسی کو کیا کہہ سکتے ہیں‘‘وکلاءکے احتجاج پر حیرانی کیسی ‘ہم وکلاء برادری کیساتھ مذاکرات کریں گے اور امید ہے کہ مذاکرات کے دوران ان سے بھی کوئی معاہدہ طے پا جائے گا ‘ایسا نہ ہواتو کسی تیسرے فریق کے ذریعے معاہدہ کریں گے ‘ ریاست نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب کارروائی نہیں بلکہ مذاکرات اور معاہدہ ہو گا‘ وکلا کے بھی کچھ مذاکرات تھے جو پورے نہیں ہوئے ، وکلا غصے میں ہیں اسی لیے توڑ پھوڑ کر رہے ہیں‘جس نے بھی مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کرنا ہے کرے کیونکہ اب مظاہرین کے خلاف کارروائی نہیں بلکہ ان سے مذاکرات اور معاہدہ ہو گا۔ جب تک ٹھوس پالیسی نہیں ہو گی ایسے ہی احتجاج ہوں گے۔