• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات ،انوشکا کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 6ارب بھارتی روپے سے زائد ،2سالوں میں 10ارب ہونے کا امکان، میڈیا رپورٹ

نئی دہلی ( این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریباً6ارب بھارتی روپے سے زائد ہے۔ایک طرف جہاں ویرات کوہلی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی کرکٹرز میں شامل ہیں وہیں انوشکا ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ5کروڑ بھارتی روپے وصول کرتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی ایک ون ڈے کی فیس 6لاکھ بھارتی روپے جبکہ ٹیسٹ میچ کی فیس 15لاکھ وصول کرتے ہیں، آئی پی ایل کے ایک سیزن سے 14 کروڑ ، اشتہارات اور دیگر اثاثوں سے 42کروڑ سالانہ حاصل ہوتے ہیں جبکہ ان کی 18کروڑ بھارتی روپے کی سرمایہ کاری بھی موجود ہے۔ ویرات کے پاس 6لگژری گاڑیاں موجود ہیں جن کی مالیت 9کروڑ بھارتی روپے ہے۔
تازہ ترین