| |
Home Page
اتوار 3؍ جمادی الاوّل 1439ھ 21 ؍ جنوری2018ء
December 14, 2017 | 12:00 am
سرکاری ٹی وی کے چیئرمین عطاالحق قاسمی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سرکاری ٹی وی کے چیئرمین عطاالحق قاسمی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، یہ عہدہ کافی عرصے سے خالی چلا آرہا تھا اور چیئرمین سرکاری ٹی وی دوہری حیثیت سے ذمہ دارایاں ادا کر رہے تھے، اپنے استعفے میں عطاالحق قاسمی نے الزا م لگایا کہ وزارت اطلاعات و نشریات میں ایسے حالات چل رہے ہیں جس کی وجہ سے میں سرکاری ٹی وی کی عظمت رفتہ تاحال بحال کرنے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکوں گا، اس لئے میرا استعفیٰ منظور کیا جائے ۔ ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ سیکرٹری اطلاعات کو استعفیٰ نہیں ملا ،تاہم سوشل میڈیا پر یہ استعفیٰ وائرل ہونے کی وجہ سے وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر حکام اس امر کی تصدیق کرتے رہے کہ استعفیٰ صحیح ہے یا جعلی، عطاالحق قاسمی اور ان کے بعض قریبی دوستوں کے موبائل فون بند ہونے کی وجہ سے تصدیق کےلئےبراہ راست رابطہ قائم نہیں ہو سکا۔