• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی افراتفری، ترکی کا اسرائیل سے ڈھائی ارب روپے کا معاہدہ

کراچی (نیوز ڈیسک) سیاسی افراتفری کے درمیان اسرائیل نے ترکی کی کمپنی انادولو ایسوزو کے ساتھ 18.6؍ ملین (ایک کروڑ 86؍ لاکھ ) یورو تقریباً ڈھائی ارب روپے کی بسیں خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے، انادولو ایسوزو ترکی کے انادولو گروپ اور جاپان کے ایسوزو موٹرز کے درمیان ایک جوائنٹ آٹوموٹیو مینوفیکچرنگ ویچر ہے۔ترکی کے انگریزی زبان سے سب سے پرانے اخبار ’حریت ڈیلی نیوز‘ کے مطابق گزشتہ روز ترکی کے پبلک ڈسکلوجر پلیٹ فارم (کے اے پی ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’ہمارے اسرائیلی ڈسٹری بیوٹر یونیورسل ٹرکس اسرائیل لمیٹڈ ،جس کمپنی نے بولی میںکامیابی حاصل کی ، کے ساتھ ایک کروڑ 86؍ لاکھ یورو (2؍ ارب 40؍ کروڑ 12؍ لاکھ روپے) کی بسیں فراہم کرنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے ‘۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ڈلیوری 2018ء میں شروع کرنے کا منصوبہ ہے جس کے 2019ء میں مکمل ہونے کی توقع ہے ‘۔ انادولو ایسوزو ترکی میں پانچ سیگمنٹ میں 25؍ مختلف ماڈلز کی پروڈکشن دیتی ہے ۔ 2016ء میں اس کی آمدنی 83؍ کروڑ ترکش لیرا تھی ۔ 2016ء میں کل 5240؍ گاڑیاں بنائی گئیں جس میں سے 666؍ گاڑیاں استنبول میں واقع ہیڈ کوارٹر کے ذریعے ایکسپورٹ کردی گئیں۔
تازہ ترین