• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احاطہ حرم میں آب زمزم کے علاوہ مزید 28کنوئوں کی موجودگی کا انکشاف

مکہ مکرمہ (شاہد نعیم) سیرت طیبہ کے تاریخی مقامات اور مکہ مکرمہ کی تاریخ کے اسکالر ڈاکٹر سمیر احمد برقہ نے واضح کیا ہے کہ مطاف اور مسجد الحرام کے احاطے میں آب زمزم کے علاوہ 28 کنویں اور تھے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیومیں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آب زمزم کا نیا کنواں دریافت ہوا ہے۔ پرانے کنویں کی مرمت کے دوران نیا کنواں دریافت ہوا ہے،برقہ نے بتایا کہ حرمین شریفین کی اعلیٰ انتظامیہ واضح کرچکی ہے کہ آب زمزم کا کوئی نیا کنواں دریافت نہیں ہوا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیو کلپ میں کیاگیا دعویٰ درست نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تاریخ کی معتبر کتابوں سے رجوع کرنے پر یہ حقیقت معلوم ہوئی ہے کہ مکہ کے مورخین اور اطراف میں آبی ذرائع کے ماہر ین باور کراچکے ہیںکہ مطاف اور مسجد الحرام کا احاطہ زیر زمین آبی ذخائر سے معمور ہے۔
تازہ ترین