| |
Home Page
اتوار 3؍ جمادی الاوّل 1439ھ 21 ؍ جنوری2018ء
December 14, 2017 | 12:00 am
شمالی وزیر ستان میں شہید ایف سی اہلکار محمد اکبر سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Todays Print

ملا کنڈ ( نما ئندہ جنگ )شمالی وزیر ستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے فر نٹیئر کور کے اہلکار محمد اکبر کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی قبر ستان پیر خیل مالا کنڈ ایجنسی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں نے بھر پور شر کت کی۔ ذرائع کے مطا بق شما لی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے محمداکبر کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں پیر خیل ملاکنڈ ایجنسی میں سپر دخاک کر دیاگیا ۔محمد اکبر کی میت پیر خیل لائی گئی تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔ محمد اکبر نے دس ماہ قبل فر نٹیئر کور میں شمولیت اختیار کی تھی ۔نماز جنازہ میں اعز یز واقارب کے ساتھہ فر نٹیئر کور کے اہلکاروں کے علاوہ عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے بھی شرکت کی فرنٹیئر کور کے بگلرز نے ماتمی دھن بجائی۔ شہید کو فر نٹیئرکور کے دستے نے سلامی دی۔ شہید اہلکار محمد اکبر اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا شہید محمد اکبر کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے جس نے وطن کیلئے اپنے جان کا نذارنہ پیش کیا۔