• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوہزار سترہ کی تیسری سہ ماہی میں بینکنگ سیکٹر کی سرمایہ کاری میں اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کیلنڈر سال2017 کی تیسری سہ ماہی کے دوران بینکنگ سیکٹر کی خالص سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کی 2.5 فیصد کمی کی نسبت 1.8 فیصداضافہ ہوا ہے، تاہم زیرتبصرہ مدت میں بینکوں کی کارپوریٹ سیکیورٹیز میں 2.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بینکاری ماہرین کا کہنا ہے کہ بینکنگ سیکٹر کے لیے اگرچہ خطرات موجود ہیں تاہم اگر بینکس اپنے ڈپازٹس میں خاطرخواہ اضافہ کرلیں توانہیں وافر سرمائے کی وجہ سے آئندہ ماہ میں نجی شعبے کے متوقع قرض لینے کی رفتار میں تیزی سے فائدہ ہوسکتا ہے اور تیسری سہ ماہی میں ان کے 112 ارب روپے کے مجموعی منافع کے مقابلے میں رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں منافع بڑھ سکتا ہے۔
تازہ ترین