• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میزان بینک نے کیوآر بیسڈ ادائیگیاں شروع کرنے کی کوششوں پر ایوارڈ حاصل کرلیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بینک میزان بینک نے کیوآر بیسڈ ادائیگیاں شروع کرنے کی کوششوں پر ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔ میزان بینک کو یہ ایوارڈ ماسٹر کارڈ MENAا کوائرر فورم میں دیا گیا جو میزان بینک کے ہیڈ آف الٹرنیٹ ڈسٹری بیوشن شارق مبین نے وصول کیا۔ میزان بینک کو ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے صلے میں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ واضح رہے پاکستان میں کیش لیس ادائیگیوں کے فروغ کے لیے ماسٹر کارڈنے Inov8 لمیٹڈ کے ساتھ ادائیگیوں کا نظام ’’ فون پے‘‘ متعارف کرایا ہے۔ ماسٹر پاس کیو آر نظام سے مرچنٹس اپنے صارفین کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے آسان اور کم خرچ نظا م کو اپنائیں گے جس سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مالیاتی شمولیت اور ڈیجیٹلائزیشن کے مقصد کوآگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین