• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم کے ویلیوایشن/ آپریزنگ افسروں کو پرنسپل آپریزر بنانے کااصولی فیصلہ

اسلام آباد( حنیف خالد) ایف بی آر نے پاکستان کسٹم سروس کے ملک بھر کے آپریزنگ افسروں ویلیو ایشن افسروں کو جلد پرنسپل آپریزر کے عہدے پر ترقی دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔13 دسمبر کو جاری شدہ سرکلر نمبر1/(10)/2004/ کسٹمIII- کے مطابق پروموشن زون کے سنیئر ترین آپریزنگ افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ نا مکمل اے سی آر کو فوری مکمل کرا کر سیکنڈ سیکرٹری ای آر ایم ایف بی آر کو جلد سے جلد بھجوادیں۔ فیلڈ فارمیشنوں ( کسٹم کلکٹریٹس) وغیرہ کو ہر آپریزنگ افسر کے بارے میں یہ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کو کہا گیا ہے کہ ان کے ماتحت آپریزنگ افسروں کیخلاف ایف آئی اے نیب یا محکمہ کسٹم میں کریمنل کیس زیر التوا نہیں ہے۔ اگر ہے تو وہ اس کیس کی تفاصیل ایف بی آر کو30 دسمبر تک پہنچا دیں تاکہ محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس جلد سے جلد بلا کر ترقی کے فیصلے ہو سکیں۔
تازہ ترین