• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع فراہم کررہا ہے،غلام مرتضیٰ جتوئی

کراچی ( پ ر) ایس ایم ای فاؤنڈیشن کے وفد نے صدر ولی اللہ خان کی قیادت میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ایس ایم فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد اور ملک سے غربت و بیروزگاری کے خاتمے کے حوالے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پروفاقی وزیر غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے گفتگو کرتے کہا کہ پاکستان منفرد جغرافیائی حیثیت کا حامل ہونے سمیت بہترین انسانی وسائل، وسیع اراضی، ابھرتی ہوئی معیشت کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔انہوں نےکہا کہ ملک سے غربت وبیروزگاری کے خاتمے کے حوالے سے ایس ایم ای فاؤنڈیشن کے مشن کو سراہا اور حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پرولی اللہ خان نے کہا کہ ایس ایم فاؤنڈیشن بین الاقوامی طرز پر بیروزگار کے خاتمے میں کردار ادا کرے گی۔
تازہ ترین